in

سینئر اداکار کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداحوں سے دعاوں کی اپیل

سینئر اداکار کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداحوں سے دعاوں کی اپیل

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف سینئر اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب ہوگئی اور ان کو سر گنگا رام ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستانی اداکار طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز نے ان کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے۔

اداکار کی اہلیہ کے مطابق مسعود اختر چند دنوں سے بہت بیمار ہیں، 4 دن سے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے، نہ چل پا رہے ہیں اور نہ کوئی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے شوہر کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پرہسپتال داخل کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار مسعوداختر کو فنی خدمات پر پرائیڈآف پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بچوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

انا للہ وانا الیہ راجعون! شاہد آفریدی اور انکی فیملی گہرے صدمے سے دوچار