in

شادی کے 2ہفتے بعد امام مسجد کی بیوی ’مرد‘ نکلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) اس دنیا میں آئے روز ایسے ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہو رہے ہیں کہ انسانی عقل دھوکہ کھا جاتی ہے اب ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جب ایک امام مسجد کی شادی کے دو ہفتے کے بعد اس کی اپنی بیوی

مرد نکل آئی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے۔ کہ یوگینڈا کے شہر کیونگا کی ایک مسجد کے امام کی دو ہفتے قبل شادی ہوئی ، شادی کے دوہفتے کے بعد امام مسجد محمد مُتمبہ نے اپنی بیوی کو مرد پایا۔ بیوی نبوکیرا کے مرد ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بیوی کو متنبہ کے گھر سے کپڑے اور ٹی وی چوری کرنے پر پولیس نے حراست میں لیا ۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس کو ایک خط ملا جس میں امام مسجد کی بیوی کا مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس کے مطابق نبوکیرا کو پہلے بھی بطور خاتون گرفتار کیا گیا تھا ۔ کیونکہ انہوں نے گرفتاری کے وقت حجاب اور لیڈیز سینڈل پہن رکھے تھے ۔ تاہم خاتون پولیس افسر کے جانچ پڑتال کرنے پر نبوکیرا مرد نکلا۔ پولیس نے متاثرہ امام مسجد مُتمبہ کو آگاہ کیا کہ اس کی بیوی مرد ہے، جس کی شناخت 27 سالہ ریچرڈ کے نام سے ہوئی۔ جس کے بعد امام مسجد کو شدید جھٹکا لگا۔ پولیس نے بتایا کہ ریچرڈ نے مُتمبہ سے پیسے چوری کرنے کی غرض سے دو ہفتے قبل شادی کی اور شادی کے فوری بعد قیمتی کپڑے اور پیسے چوری کرکے لے گئی۔ پولیس نے خاتون بن کر امام مسجد سے شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ انوکھی واردات کا یہ منفرد واقعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔ تاہم لوگوں کی جانب سے اس انوکھی واردات پر طنز ومذاق بھی جاری ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کی پہلی رات مجھے پتہ چلا

70 سالہ پاکستانی بابے نے 30 سالہ تیونس کی حسین لڑکی سے شادی کرلی