کراچی (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے نسبت طے پا گئی ۔ سپورٹس رپورٹر احتشام الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی
کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں ۔
With permission from both families, I would like to clarify the engagement rumours between Shaheen Afridi and the daughter of Shahid Afridi. The proposal has been accepted; it is thought that a formal engagement will be done within 2 yrs,following the completion of her education.
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) March 6, 2021
انہوں نے کہا کہ رشتہ طے پا گیا ہے اور دو سال بعد باقاعدہ منگنی اس وقت کی جائے گی جب شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی تعلیم مکمل ہو جائے گی ۔ دوسری جانب ٹرائبل نیوز نیٹ ورک نامی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ رشتہ طے پانے کی خوشی میں شاہین شاہ آفریدی کی آبائی تحصیل لنڈی کوتل میں دن بھر ہوائی فا ، ئرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ شاہین آفریدی کی نسبت شاہد آفریدی کی بڑی سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ طے پائی ہے ۔