شب برات کب ہو گی ؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہ شعبان المعظم1444ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد
کی زیر صدارت زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس
پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سے سید مشاہد حسین خالدنے سرانجام دیے جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے
زین العابدین،محکمہ سپارکوسے غلام مرتضی محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹرسردار سرفراز ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں تھے،اجلاس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے جو اراکین اور
علما کرام شریک ہوئے جن میں مفتی محمد اقبال نعیمیعلامہ سجاد حسین نقویمفتی عبد السلام جلالیمولانا ابو بکر صدیق حنیف،محکمہ موسمیات سے راشد بلال و دیگرعلما کرام میں مولانا عابد اسرار،پیرسید عمر فاروق شاہ،مولانا بلال احمد گولڑوی شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے جس میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے ممبران، فنی ماہرین اور دیگر علما کرام نے شرکت کی،مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہااور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، بٹل، بہاولپور، ملتان، گلگت ودیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شعبان المعظم 1444ھ22 فروری2023 بروزبدھ کو ہوگی ۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شب برات 7 اور 8 مارچ کی درمیانی شب کو ہوگی۔