پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا دنیا کا سب سے بڑا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سامنے لے آیا۔شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں فوجیوں نے ماسک پہنے بغیر شرکت کی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شمالی کوریا کورونا وائرس کو شکست دے چکا ہے جس کی وجہ سے تقریب کے شرکا نے
ماسک نہیں لگا رکھے تھے۔ اس موقع پر شمالی کورین لیڈر کم جانگ ان نے ایک طویل تقریر کی۔ فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی جنہیں اپنی نوعیت کے دنیا کے سب سے بڑے میزائل قرار دیا جارہا ہے۔فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے انکت پانڈا کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا موبائل لیکوئڈ فیولڈ میزائل ت جنوبی کورین حکام کے مطابق یہ تقریب شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے 75 ویں یوم تاسیس پر منعقد کی گئی تھی۔ جب شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان خطاب کیلئے آئے تو تقریب میں موجود خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کورین حکمران نے کہا کہ پیانگ یانگ اپنی فوج کو دفاعی مقاصد کیلئے مضبوط کرتا رہے گا کیونکہ اگر آپ کے پاس طاقت نہیں ہے تو پھر آپ کو اپنے آنسو اور مٹھیوں تک بہنے والا خون صاف کرنا پڑتا ہے۔ ماسک نہیں لگا رکھے تھے۔ اس موقع پر شمالی کورین لیڈر کم جانگ ان نے ایک طویل تقریر کی۔ فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی جنہیں اپنی نوعیت کے دنیا کے سب سے بڑے میزائل قرار دیا جارہا ہے۔فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے انکت پانڈا کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا موبائل لیکوئڈ فیولڈ میزائل ت جنوبی کورین حکام کے مطابق یہ تقریب شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے 75 ویں یوم تاسیس پر منعقد کی گئی تھی۔ جب شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان خطاب کیلئے آئے تو تقریب میں موجود خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کورین حکمران نے کہا کہ پیانگ یانگ اپنی فوج کو دفاعی مقاصد کیلئے مضبوط کرتا رہے گا کیونکہ اگر آپ کے پاس طاقت نہیں ہے تو پھر آپ کو اپنے آنسو اور مٹھیوں تک بہنے والا خون صاف کرنا پڑتا ہے۔