نیند کی کمی کے شکار ایک شوہر نے پولیس کے ہنگامی نمبروں پر کال کر کے بتایا کہ اس کی بیوی زور سے خراٹے لے رہی ہے۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے اس انوکھی کال کی آڈیو جاری کر کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ہنگامی نمبروں کو اصل ہنگامی صورتحال کے لیے چھوڑ دیا
کریں۔پولیس کی جاری کی گئی آڈیو کے مطابق تھکا ہارا شوہر شکایت کرتا ہے کہ اس کی بیوی موٹرسائیکل کی طرح خراٹے لے رہی ہے۔ پولیس کا فون آپریٹر اس شخص کی کال کو صبر سے سنتا ہے اور پھر ٹھنڈی سانس لے کر اسے مشورہ دیتا ہے کہ بیوی کے جاگنے پر ڈاکٹر سے رابطہ کرے۔ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے تاریخ میں سب سے زیادہ کالز آنے کی وجہ سے عوامی شعور کے لیے مہم شروع کی ہے۔7 جولائی کو پولیس کو 3276 کالز موصول ہوئی جو اوسط یومیہ کالز سے 40 فیصد زیادہ ہیں۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس کو پچھلے ہفتے 5060کالز میں اضافے ہفتے کو ڈیڑھ بجے دیکھنے میں آیا، جب 15 منٹ میں ہی 50 کالز آگئیں۔ پولیس کو موصول ہونے والی کالز میں لوگوں نے نہر میں موجود بطخ کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی کی۔ ایک شخص نے بیوی کے خراٹوں کی شکایت کی تو ایک نوجوان نے پولیس کو فون کر کے درخواست کی کہ اس کی ماں کو فون کر دیں، اس کا موبائل کریڈٹ ختم ہو چکا ہے۔ کالز موصول ہوئی۔بعدازاں وہ بیوی کو اٹھا کر تھانے لے گیا