in

طلبہ اور طالبات کے لئے بڑی خوشخبری:حکومت نے پرائمری کووظیفہ دینےکا اعلان کر دیا،پیسے کتنے اور کب ملیں گے ؟تفصیلات بتا دی گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ سال سے پرائمری اسکول کے طلبا و طالبات کو وسیلہ تعلیم کے تحت سہ ماہی وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایاکہ منصوبے کے تحت ہر تین ماہ بعد لڑکیوں کو 2000 روپے اور لڑکوں کو 1500 روپے دیے جائیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ احساس گریجویٹ پورٹل 30 نومبر 2020 تک کھلا ہے جس پر اہل طلبہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔دوسری جانب ایک اورخبر کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر فرد کو صحت کارڈ کی فراہمی اہم کامیابی ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے، پارکس اور تفریحی مقامات شام پانچ بجے بند کر دیں گے۔معاون خصوصی کامران بنگش نے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، کورونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، شادی ہالز اور تقریبات کی اجازت رات 10 تک ہوگی۔تیمور جھگڑا کا کہنا تھا ہر شہری کو صحت کی فراہمی ترجیح ہے، 31 جنوری تک ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی، صحت کارڈ پلس سے ہر گھرانے کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی، پروگرام کے تحت سرکاری کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں بھی علاج ہوگا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکی ورکروں کو بڑا سرپرائز دیدیا، نیا اصلاح شدہ کفالہ نظام کس تاریخ سے نافذ ہوگا؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اس جانور کے جسم کے پچھلے حصے سے نکلنے والی یہ چیز آپ روزانہ کھاتے ہیں، لیکن کن چیزوں میں یہ ڈالی جاتی ہے؟ جان کر آپ کا کھانے سے دل ہی اُٹھ جائے گا