لاہور(نیوز ڈیسک آن لائن) بچوں کی تعلیم کا نقصان کم کر نے کیلئے آن لائن کلاسز شروع کررہے ہیں ،بہترین لیکچرار بچوں کو پڑھائیں گے ،والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں واپس بھیجیں جہاں وہ پہلے پڑھ رہے تھے ۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اس بار
کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا، وزیرتعلیم پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ والدین کو ریلیف دینےکے لئے فیس کے اندر بیس فیصد ریلیف دیا ، والدین نے کورونا کے دوران سکولوں کو فیس دینا بند کردی تھی جس کے باعث سکول بند ہونا شروع ہو گئے اور والدین بچوں کو سکولوں سے نکال رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ میری اپیل ہے کہ والدین اپنے بچوں کو انہی سکولوں میں بھیجیں جہاں وہ تعلیم حاصل کر رہے تھے کیونکہ اس سے سکول بند ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی سکولوں میں حاضری پچاس فیصد کردی گئی ہے کورانا میں پہلے چھ اور پھر پونے د و ماہ سکول بند رہے اس بار بغیر امتحان کے کوئی بچہ پروموٹ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی تعلیم کا نقصان کم کرنے کے لئے آن لائن کلاسز شروع کر رہے ہیں۔