لاہور(نیوز ڈیسک) ہزاروں غیر ملکی طلباء کے لئے اچھی خبر آ گئی، غیر ملکی طلباء بھی حکومتی وظائف سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کا آن لائن ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے
ہزاروں غیر ملکی طلباء کو خوشخبری سنادی، غیرملکی طلبا بھی حکومتی وظائف سے استفادہ حاصل کرسکیں گے، زیر تعلیم غیرملکی طلباء کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی،سکول انفارمیشن سسٹم پر غیر ملکی طلباء کا الگ سے پیج بنا دیا گیا،غیر ملکی طلباء کا آن لائن ریکارڈ الگ سے مرتب ہوگا،غیرملکی طلباء کا ڈیٹا ایک کلک پر حاصل ہوسکے گا،سکول ایجوکیشن فارن سٹوڈنٹ کا الگ سےریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت تین کیٹیگریز میں غیر ملکی سکالر شپ کی ڈیڈ لائن جاری کی گئی، امیدواروں کو 18 جنوری تک آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا کہ پی ایچ ڈی ڈگری کے لئےکامن ویلتھ سکالر شپ، ہنگری سے پی ایچ ڈی اور چین سے پی ایچ ڈی کی تعلیم سکالر شپ پر حاصل کرنے کے لئےامیدوار 18 جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔مذکورہ تینوں کیٹیگریز کے لئےامیدواروں کو الگ الگ درخواستیں جمع کرانا ہوں گی، غیر ملکی یونیورسٹیز سے پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی سطح پر سکالر شپ کے تینوں پروگرامز کی ڈیڈ لائن رواں مہینے ختم ہو جائے گی۔ایچ ای سی نے اپنی ویب سائٹ پر سکالر شپ کی اہلیت اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔