اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عامر لیاقت نے اپنی ہلیہ کو اچانک طلاق دیدی ،وجہ بھی سامنے آ گئی ،،،پی ٹی آئی رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کر دی ۔ سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی
گئی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر عامر لیاقت انہیں طلاق دے چکے ہیں۔ سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’میرے خیال میں یہ وقت میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے‘۔ بشریٰ اقبال نے کہا کہ ’مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔ سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ ’میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں’۔ واضح رہے کہ دو سال قبل عامر لیاقت نے طوبیٰ سے شادی کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد دونوں کی ولیمے کی تصاویر بھی منظر عام آئی تھیں ۔ اور اب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی ہے جس کی تصدیق بھی ان کی پہلی اہلیہ کی جانب سے کر دی گئی ہے۔