in

عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی؟ عدالت کی طرف سے تہلکا خیز حکم جاری کر دیا گیا

عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی؟ عدالت کی طرف سے تہلکا خیز حکم جاری کر دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق

درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کا

پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج صبح

درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی تھی ۔سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ

کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کی پوسٹ مارٹم سے متعلق عبدالاحد نامی شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت میں وکیل بیرسٹر ارسلام راجہ نے موقف پیش کیا کہ عامر لیاقت کی اچانک پر اسرار موت ہوئی ہے جس کی وجہ کا تعین بہت ضروری ہے۔عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔شبہہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔استدعا ہے کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل جائے کیونکہ وجہ موت کا سامنے آنا ضروری ہے۔ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔دالت نے موقف سننے کے بعد عامر لیاقت کے لواحقین اور ایس ایچ او بریگیڈ کو نوٹس جاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عامر لیاقت کے ورثا عدالت میں پیش ہوں یا جواب جمع کروائیں۔بعد ازاں عدالت نے آج درخواست منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرکاری ملازمین کےلئے برُی خبر: حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کیس حل ہوگیا۔ قا۔تل کون نکلے؟