اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ابھی تین سال باقی ہیں، اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہونگے ، سرکاری و نیم ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی جلد ہوگا۔ جلد ایسا بل لائینگے جس سے سرکاری کے ساتھ غیر سرکاری ملازمین کو
بھی پنشن کی سہولت حاصل ہوگی ، چاہتے ہیں مدینہ کی ریاست میں ہر انسان کو روزگار کا حق ملے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے۔ منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اقلیتی برادری کے سی ایس ایس امتحانات سمیت دیگر ایشوز جلد حل کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 8 سو سے ہم نے 8 ہزار سے زائد کی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ابھی تک 8 سال رہتے ہیں،سی ڈی اے کے ساتھ ایک بڑے پلان پر کام کر رہے ہیں، اگلے 14 روز میں اسلام آباد کی کچی آبادیوں کیلئے بڑا پراجیکٹ ڈرافٹ لائینگے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا امید ہے نئی حکومت گورننس کا سسٹم متعارف کرائے گی، گلگت بلتستان آکر کرکٹ کھیلتے تھے، گلگت بلتستان کے علاقوں سے واقف ہوں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا قرضوں سے لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا، گزشتہ ہفتے آسٹریا کی ایک بڑی کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ اسکردو میں 250بیڈز کا اسپتال بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اپوزیش کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف پر اللہ کا عذاب آیا ہے، یہ لیڈر کبھی لندن اور کبھی سعودی عرب جاتے ہیں۔ حرام کا پیسہ خود ایک عذاب ہے اور یہ لیڈر کرپشن بچانے کےلیے جلسے کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا اسحاق ڈار کا انٹرویو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ پریشانی کیا ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان حکومت اچھا کام کرے گی تو اللہ راضی رہے گا۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کوصوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے، گلگت بلتستان کوجس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی۔ گلگت بلتستان حکومت گورننس کے نئے معیار قائم کرے گی۔ کپتان نے کہا گلگت بلتستان کے تمام لوگوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لے کر آ رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جا سکتا ہے۔ سیاحت کوفروغ دینے کے لیے سستے قرضے دیئے جائیں گے۔