اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) دو سو زائد بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں آٹھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی، عمران خان کی حکومت ملکی معیشت کو درست کرنے کی سب سے بڑی کامیابی کے قریب جا پہنچی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سو عالمی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی شراکتی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، اس کے علاوہ چینی حکومت اور مختلف چینی کمپنیاں میں بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گی،اس کے علاوہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اظہار کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ ہفتے اس پیشکش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس سرمایہ کاری میں کسی قسم کا قرض شامل نہیں ہوگا ، اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے ایک بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ، منصوبے پر جنوری میں کام شروع کر دیا جائے گا، وزیر اعظم کی جانب سے بھی اس منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔