اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے چھوٹے گھروں کے لیے رعایتی قرض اسکیم کا اعلان کردیا گیا، 27 ، 30 اور 50 لاکھ قرض سے لاکھوں گھروں کی تعمیر ممکن ہونے کے ساتھ معیشت میں تیزی آنے کا امکان ہے، جس کے باعث کم آمدن طبقے کے لیے گھروں کی تعمیر اور خریداری قدرے آسان ہو جائے گی ۔ایک اندازے کے مطابق 20 سے 30 ہزار روپے کے قریب ماہانہ اقساط پر اب
چھوٹے گھروں کا خواب ممکن ہے،کم از کم چھوٹے شہروں یا مضافات میں یہ یقینا ممکن ہے، حکومت کی جانب سے قرض 5 اور 7 فیصد پر ملے گا اور ماہانہ قسطیں 20 ہزار روپے کے قریب ہوں گی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کی ذاتی رہائش کیلئے کوئی منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں 10 سے 12 ہزار کی ماہانہ قسط دے کر متوسط طبقے کا ایک شخص اپنے چھوٹا مکان تعمیر کرسکتا ہے یا کوئی فلیٹ خرید سکتا ہے، اور یہ پیش رفت وزیراعظم عمران خان کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے،پاکستان میں تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے پہلی بار بینکنگ سیکٹر کو ہاؤسنگ فنانس کی جانب راغب کیا گیا ہے، اس منصوبے میں پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ 10 سال تک قرضوں میں سود کا آدھا حصہ حکومت خود برداشت کرے گی۔ حکومت نے اس منصوبے کیلئے 33 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، اس منصوبے میں صرف وہی پاکستانی شہری حصہ لے سکیں گے جو پہلی بار مکان خرید رہے ہوں گے یا تعمیر کررہے ہوں گے، ہوم فناسنگ مارک اپ سبسڈی کی یہ سہولت تمام بینکوں کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے اور اسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہوم فناسنگ مارک اپ سبسڈی کی یہ سہولت تمام بینکوں کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے اور اسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔