اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی پاکستان میں دو رہائش گاہیں ہیں جن میں سے ایک رہائش بنی گالہ اسلام آباد میں جو 300 کنال پر مشتمل ہے جس میں اس وقت وزیر اعظم عمران خاں فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں جبکہ دوسری رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں ہے جس میں وہ
کبھی کبھار قیام کرتے ہیں ۔ اس پر بات کرتے ہوئے نامور خاتون صحافی ملیحہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نیک نیتی اور انکی ایمانداری پر شک نہیں کیا جاسکتا، عمران خان نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ جب میں اس دنیا سے جاؤں تو میرا زمان پارک اور بنی گالہ والا گھر شوکت خانم کو دے دیا جائے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں ملیحہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وصیت کے مطابق انکے دونوں گھر نہ خاندان کے افراد کو دیئے جائیں گے اور نہ ہی کسی اور ببندے یا ادارے کا اس پر حق ہوگا ، یہ دونوں گھر بیچ کر شوکت خانم کو دیئے جائیں گے ۔ ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی زندگی میں ہی یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ میرے جتنے بھی اثاثے ہیں وہ صرف اس ادارے کو دیئے جائیں گے جو میں نے اپنی ماں کے نام پر بنایا ہے اور میں تو اپنی ماں کو نہیں بچا پایا لیکن اس ادارے ( شوکت خانم ) کی وجہ سے اور کتنے لوگوں کی مائیں بچ سکتی ہیں ، ایسے انسان کی ایمانداری پر شک نہیں کیا جاسکتا ۔