لاہور(نیوز ڈیسک) عمران حکومت کا ایک اور شاندار فیصلہ، پاکستان نے نکلنے والے گلابی نمک کو دیگر اشیاء کی طرح رجسٹرڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عدیل وڑائچ کی جانب سے واپنے وی لاگ میں کہا گیا ہے کہ حکومت وقت کی جانب سے
بھارتی دعوے کو چیلنج کر دیا گیا ہے جو وہ کہہ رہی ہے کہ باسمتی چاول انکی پراڈکٹ ہے ساتھ ہی ساتھ اب پاکستان نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ پاکستان سے حاصل ہونے والے گلابی نمک کو بھی رجسٹرڈ کروا لیا جائے۔ عدیل وڑائچ کے مطابق یہ اقدام اس وقت کرنا پڑا جب بھارت کی جانب یورپی یونین کو جےآئ ٹیگ کے لیے درخواست دی گئی کہ وہ باسمتی چاول کو اس ٹیگ کے ذریعے فروخت کرنا چاہتا ہے تو پاکستان نے بھارتی اقدام کو چیلنج کر دیا ، ساتھ ہی گلابی نمک جو پاکستان سے سستے پیسوں میں حاصل کر کے پوری دُنیا کو مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے اسے بھی رجسٹرڈ کروایا جائے گا۔