عمران خان کے انتہائی اہم دوست کو گرفتار کر لیا گیا
عمران خان کے اہم دوست کو گرفتار کر لیا گیا۔ وجہ بھی سامنے آ گئی۔ملک میں
کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے پر پولیس نے نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کانگریس ممبران کو حراست میں لے لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنما
نوجوت سنگھ سدھو، پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فسادات کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے کی
گاڑی کی زد میں آکر 4 کسان ہلاک ہوئے تھے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو آ، گ لگادی جس سے کار میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ لکھیم پور کھیری میں سرکاری منصوبوں کا افتتاح کرنے جارہے تھے۔واضح رہے کہ سدھو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوارتھے ۔کرسی نہ ملنے پرانہوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی تھی۔