اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان، بشریٰ بی بی کی شادی کو تین سال مکمل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ شادی کو تین سال ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی
پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیںسوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سب ہی کو اپنی رائے دینے کی آزادی ہے، سوشل میڈیا پرجہاں وزیر اعظم عمران خان پر تنقید ہوتی رہتی ہے وہیں اُن کے اَن گنت فین پیجز بھی موجود ہیں جو اُن کی کامیاب زندگی سے متعلق ہر مثبت پہلو شیئر کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وزیر اعظم عمران خان کی تیسری شادی کی تیسری سالگرہ کا ذکر ہو رہا ہےگزشتہ روز یعنی 18 فروری کو وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جنہیں ایک ساتھ کل تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی پہلی شادی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ 1995ء میں مئی کی 16 تاریخ کو ہوئی تھی جو کہ 9 سال چلی تھی، جمائما اور وزیر اعظم عمران خان کے دو بیٹے بھی ہیں جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ ہی بیرون ملک رہائش پزیر ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی دوسری شادی پاکستان کی صحافی خاتون ریحام خان کے ساتھ 2014، اکتوبر کی 31 تاریخ کو ہوئی تھی جو کہ صرف 9 مہینے چل سکی تھی۔68 سالہ وزیر اعظم عمران خان کی تیسری شادی 47 سالہ بشریٰ بی بی کے ساتھ تین سال قبل وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے سے قبل 2018ء میں ہوئی تھیواضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ریحام خان سے شادی کرنا اُن کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج سے پہلے ریحام کے بارے میں کچھ نہیں کہا، زندگی میں کئی غلطیاں کیں، ریحام سے شادی سب سے بڑی غلطی ہے