عوام نے سکھ کا سانس لیا پاکستانیوں کی وہ ایک بڑی پریشانی جو نئے سال2021ء میں ایک پریشانی ختم ہو جائے گی ،سرکاری دستاویزات پر تاریخ لکھتے وقت سال مکمل لکھنے کے بجائے صرف21ء لکھا جا سکے گا ۔ تفصیل کے مطابق ماہرین کا کہنا کہ پورا سال2020ء میں تاریخ
لکھتے وقت احتیاط کی جاتی رہی ہے اور اسے مکمل شکل میں لکھا جاتا رہا ہے جیسے مکمل تاریخ 31-01-2020 لکھنے کیلئے اسے نامکمل تاریخ 31-01-20 کے بجائے سال 2020ء مکمل لکھا جاتا رہا ہے جیسے اس سے قبل سال 18 یا 19 لکھا جاتا تھا لیکن سال 2020ء میں ایسا ممکن نہ تھا ۔ کیونکہ کوئی بھی اپنی سہولت کیلئے تاریخ کسی بھی وقت تبدیل کر سکتا تھا اگر صرف 20 کے آگے 18 یا 19 لکھ دے تو وہ 2018ء یا 2019ء بن سکتا تھا ۔ زمین ، جائیداد یا کسی بھی لین دین کا معاہدہ کرتے وقت سرکاری کاغذات میں تاریخ لکھتے وقت احتیاط ملحوظ رکھی گئی اور پوری تاریخ اور سال 2020ء مکمل لکھا جاتا رہا یہ مسئلہ صرف ایک ہی برس یعنی 2020ء میں پیش آیا جبکہ نئے سال 2021ء میں یہ پریشانی ختم ہو جائے گی اور سرکاری و دیگر دستاویزات پر تاریخ کے ساتھ سال مختصر کر کے 21 ء لکھا جا سکے گا۔