in

عوام پھر تیاری کر لیں ، بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ ‘‘ محکمہ موسمیات نے اگلے 6 دن کے موسم کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بری ہوائیں ملک کے بیشتر حصوں پراثرانداز ہو رہی ہیں۔آج بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی ٰخیبر پختونخواہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میں شدید سرداور خشک رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں

موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی ٰخیبر پختونخواہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ اس طرح ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کےہفتہ کے روز مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوںمیں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ اتوار کے روز سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ بروز اتوار ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اسی طرح بروز سوموار یکم فروری ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیاہ رنگ کا نایاب سیب، دنیا میں کہا پایا جاتا ہے

جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی