عوام کو اب بجلی کا بل نہیں دینا پڑے گا، حکومتی پلان بے نقاب، خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعظم کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے
لاہور (نیوز ڈیسک) مہنگائی کی سونامی نے عوام کی نیند اڑادیں، ہر نیا طلوع ہونے والا سورج مزید مہنگائی کی نوید سنا کر غروب ہوجاتا ہے،حکومت نے عوام کو ایک بار پھر گرین سگنل دیا ہے،مہنگی بجلی کے بلوں سے جان کیسے چھڑائی جائے؟پنجاب حکومت نے سرکاری عمارات کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا بڑا پلان تجویز کیا،سرکاری عمارات کو سولر پر منتقل کرنے کی 21 نئی سکیمیں رواں سال شروع کی جائیں گی۔2 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے سرکاری عمارتوں، سکولوں، درباوں اور شیلٹر ہومز کو بجلی کی فراہمی کے لیے سولر پر منتقل کیا جائیگا،سو ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے رواں سال پانچ کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے،20 کروڑ کی لاگت سے سرکاری کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا، رواں سال دو کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں 15 کروڑ کی لاگت سے کمشنر کملیکسز کو سولر پر منتقل کیا جائیگا،رواں سال دو کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے،15 کروڑ کی لاگت سے پنجاب میں موجود درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا، تواں سال تین کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے،15 کروڑ کی لاگت سے جیلوں میں سولر پینلز کی تنصیب کی جائیگی، رواں سال تین کروڑ دیاجائیگا۔15 کروڑ کی لاگت سے دارلامانوں اسر شیلٹر ہومز کو سولر پر منتقل کیاجائیگا،رواں سال تین کروڑ خرچ کیے جائیں گے15 کروڑ کی لاگت سے چلڈرن ہومز کو سولر انرجی پر منتقل کیاجائیگا اس کے لئے رواں سال تین کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے۔