عوام کے لئے بڑی خوشخبری ، اب ہفتے میں صرف ساڑھے چار دن کام ہوگا اور
باقی دن چھٹیاں ہوں گی،نیا شیڈول جاری کردیا گیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ساڑھے چار دن کام کے ماڈل کو اپناتے ہوئے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے ماڈل کے تحت اب جمعہ اور ہفتے کے بجائے ہفتہ اور اتوار سرکاری چھٹی ہوا کرے گی جب کہ جمعہ کو
ہاف ڈے ہو گا۔ یو اے ای کی حکومت کے مطابق اس تبدیلی کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہو گا اور یہ تمام وفاقی حکومت کے اداروں پر لاگو ہو گی۔ اس کے علاوہ اطلاعات کے مطابق اسکولوں اور جامعات پر بھی اس نئی تبدیلی کا اطلاق ہو گا البتہ نجی شعبے
کو یہ نہیں کہا گیا ہے کہ وہ اس پر ماڈل کو اپنائے تاہم کچھ نجی اداروں نے بھی نئے سرکاری ویک اینڈ پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی اور ابوظہبی کی حکومتوں نے بھی اس نئی ویک اینڈ پالیسی کو اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے ماڈل کے
مطابق پیر سے جمعرات تک کام کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہوں گے۔ جب کہ جمعہ کو کام کے اوقات صبح سات بجے سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔ البتہ جمعہ کو پورے یو اے ای میں سوا ایک بجے سے نمازِ جمعہ اور خطبات کا آغاز ہو گا۔ امارات حکومت کی اعلان کردہ اس تبدیلیوں میں سرکاری ملازمین کو یہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ جمعہ کے روز گھر سے کام کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ موزوں وقت کے حساب سے بھی اپنے کام کے اوقات کو ترتیب دے سکتے ہیں۔