in

عوام کے لئے خوشخبری ،سستی ترین800سی سی گاڑی سب کی چھٹی کرنے کیلئے تیار

کراچی(نیوز ڈیسک) یونائیٹڈ موٹرز رواں سال کے آخر میں پاکستان کی سب سے سستی 800 سی سی براوو اور ہیچ بیک 1000 سی سی چیری کیو کیو لائونچ کرے گی۔یہ گاڑیاں سوزوکی کی 660 سی سی آلٹو، 1000 سی سی ویگن-آر اور 1000 سی سی کے کے آئی اے پیکانٹو کا مقابلہ کریں گی۔کمپنی پاکستان میں

گاڑی کو اپنے گرین فیلڈ حیثیت کے تحت تیار کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی(اے ڈی پی 2016-2021)پالیسی جاری کی گئی تھی۔حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور آٹو سیکٹر میں مسابقت بڑھانے میں مدد کیلئے پالیسی کا آغاز کیا، جس پر 3 جاپانی کمپنیوں کا قبضہ رہا ہے۔حکومتی پالیسی کے تحت یونائیٹڈ موٹرز سمیت ایک درجن کے قریب کمپنیوں کو گرین فیلڈ کا درجہ حاصل ہوا، جس میں کیا اور ہنڈائی شامل ہیں۔چیری کیو کیو گاڑی چین بنا رہا ہے، جو تقریبا ایک دہائی قبل قراقرم موٹرز نے لانچ کی تھی، تاہم اس کی پیداوار رک گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ کار دسمبر میں باضابطہ طور پر لائونچ کی جائے گی۔ گاڑیوں کی ورکشاپ چلانے والے شکیب خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس گاڑی میں بہت خصوصیات تھیں تاہم کار کا سب سے بڑا مسئلہ حصوں کی عدم دستیابی تھا۔شکیب خان نے بتایا کہ چیری کیو کیو کا ڈیزائن انگلینڈ کی مشہور کار شیورلیٹ جوائے جیسی تھی، دونوں گاڑیوں کے بیرونی حصے ایک دوسرے میں استعمال ہوسکتے تھے، تاہم انجن کے پرزے مختلف تھے، جن کو چیری کیو کیو کے مالکان کو تلاش کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑتی تھی۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس بار کمپنی یقینی بنائے گی کہ گاڑی خریدنے کے بعد لوگوں کو اس کے پرزے مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہوں گے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لڑکی پسند آجائے تو اس کے گھر کے باہر جشن منا کر رشتہ مانگا جاتا ہے، کون سی جگہ ہے ؟ جانیئے

عوام کے لئے خوشخبری۔ڈالر اتنا سستا کہ عوام خوش ہو جائیں گے