عوام کے لیے بڑا تحفہ! پٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ اوگرا کا بڑا فیصلہ
لاہور (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں می کمی کا امکان ، اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2 روپے فی لٹر کمی ہونے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے ۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ اوگرا کی جانب سے سمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا۔کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے ہو جائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہو جائے گی ۔