اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ صارفین کو سستے داموں اشیا کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ۔ مشیر خزانہ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آٹا ، چینی ، ٹماٹر ، پیاز ، چکن اور دیگر اشیائے
ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اور ان اشیاء کی قیمتیں مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چینی آٹے کی قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران ، متعلقہ حکام اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کمی جب کہ 11 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔ اس موقع پر مشیر خزانہ نے اشیاء کی ہول سیل اور ریٹیل اشیاء پر منافع مارجن کم کرنے کی ہدایت کی ۔ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ ملک میں چینی اور آٹے کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں جس پر مشیر خزانہ نے اشیا کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں حفیظ شیخ نے اشیاء مہنگی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔