in

عیدالفطر کے حوالے سے پوری قوم کے لئے شاندار خبر

عیدالفطر کے حوالے سے پوری قوم کے لئے شاندار خبر آگئی۔

کراچی (نیوز دیسک آن لائن) ملک بھر میں عید الفطر 14 مئی( جمعہ کو ) ہونے کا امکان ہے ۔ جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہو گا تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی ۔ جبکہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا ً12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا ۔ جامعہ کراچی کے پروفیسر کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مئی کو ہو گی ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اکشے کمار کے حوالے سے آنے والی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟