لاہور (ویب ڈیسک) ماہ فروری ایک انوکھا مہینہ! ہفتہ کے تمام ایام چار چار مرتبہ آئیںگے ۔ ایک ہفتے بعد شروع ہونے والا ماہ فروری سال2021ء کا ایک انوکھا مہینہ ہوگا اس مہینے میں ہفتے کے تمام ایام چار چار مرتبہ آئیں گے ۔ ماہ فروری کی ابتداء پیر کے دن
سے ہو گی اس طرح پیر ، منگل ، بدھ ، جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے تمام ایام چار چار مرتبہ آئیں گے ۔ہفتہ کے سات ایام چار چار مرتبہ آنے سے کل28دنوں میں مہینہ مکمل ہوگا ۔ دوسری طرف سوشل میڈیا سے دوستی پروان چڑھنے کے بعد ایک اور غیرملکی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے گوجرانوالہ آپہنچی جس نے نکاح بھی کرلیا اور اب اپنے دولہے سمیت واپس چیک ریپبلک جانے کا ارادہ رکھتی ہے، دولہا نے ڈیلی پاکستان کو بتایا کہ عمر رسیدہ دلہن کے کنوارے ہونے کے انکشاف پر رونے لگ پڑا۔ تفصیلات کے مطابق 65سالہ چیک ریپبلکن خاتون گوجرانوالہ کے علاقے ورپال چٹھا پہنچیں ،دولہا عبداللہ رنگ روغن کرنیوالا پینٹر ہے اور اس کی عمر محض تئیس سال ہے ۔ بڑی عمر کی خاتون سے شادی کے سوال پر دولہا نے بتایا کہ محبت ہے ، ہیررانجھے کا ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے ۔ اپنی سے دگنی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کے سوال پر اس نے بتایا کہ وہ کنواری ہیں۔