لاہور(نیوز ڈیسک)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 10 سال میں 47 کروڑ روپے خرچ کیے۔لاہور کی نجی یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺ پر لیکچر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دور میں کشمیر
کمیٹی نے 24 پریس ریلیز جاری کیں جو ایک 78 لاکھ روپے میں پڑیں، اب کشمیر کمیٹی کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پاکستان بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے اور عوام اب پی ڈی ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایف اے ٹی ایف قانون پر بیٹھ کر این آر او مانگ رہے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹانگیں ان کی کانپتی ہیں جن میں اہلیت نہ ہو اور جو دوسروں کے اشاروں پر چلیں۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مہنگائی حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اٹک کا دورہ کریں گے جہاں وہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن اور سکھ یاتریوں کے لیے تیار کی جانے والی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران شرکا سے خطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم دورہ اٹک کے بعد سوات جائیں گے۔سوات میں وزیر اعظم سیدو شریف اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں تاریخ کے سب سے بڑے صحت پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس میں ہر شہری کے لیے صحت کارڈ پلس کی سہولت کا اجراہوگا، شہریوں کو قومی شناختی کارڈ پر صحت کارڈ پلس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر شناختی کارڈ پر مستقل پتا خیبر پختون خوا کا ہے تو شہریوں کو علاج معالجے کے لیے پیسوں کی بالکل فکر نہیں کرنی چاہیے، ایسے شہری کے پی حکومت کے صحت کارڈ پلس کے ذریعے صحت کی مفت سہولیات کے حق دار ہوں گے۔