اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اس کے لئے وہ پر اُمید بھی ہیں کہ انشاء اللہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے وزیر اعظم عمران خاں کی اولین ترجیح ہے کہ غریب عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جائے اس وجہ سے اب اُنہوں
نے لائسنس کی شرط ختم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں 100 مختلف طرح کے چھوٹے کاروباروں کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی شرط ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعظم عمرا ن خان نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے اور چھوٹے کاروبار کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ لائسنسنگ کا طریقہ کار آسان اور خود کار نظام متعارف کرایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان زیرصدارت اجلاس جس میں انہیں بریفینگ دی گئی کہ موجودہ لائسنس نظام میں کرپشن ،رشوت ستانی اور کاروباری افراد کو ہراساں کرنے کی شکایت عام ہے۔چھوٹے درجے کے ڈیڑھ سو مختلف کاروباروں کے لیے میونسیپل کارپوریشنز اور دیگر اداروں سے لائسنس درکار ہوتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے اور چھوٹے کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کی سطح پر مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لیے درکار ڈیڑھ سو کے لگ بھگ مختلف لائسنسز کے نظام کو ختم کرنے اور ضروری لائسنسز کے لیے طریقہ کار آسان بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے خود کار نظام متعارف کرنے کی ہدایت کی ہے۔