لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ جنگلی حیات نے ایک ببر شیر ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا۔ اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کیا، یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک شیر کی قیمت 45 لاکھ روپے تک ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں شیر بھینس سے
بھی کم قیمت پر مل رہا ہے۔ لاہور کے محکمے جنگلی حیات نے 14 شیر فروخت کئے ہیں، ہر شیر صرف ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔ چڑیا گھر کے بھی چار شیر فروخت کئے گئے، چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق یہ شیر اضافی تھے اس لئے فروخت کئے گئے، ایک شیر کو روزانہ سات سے دس کلو گوشت ڈالنا پڑتا ہے اور یہ ان کے بجٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ ڈائریکٹر کے مطابق قیمت کا تعین ایک محکمانہ پالیسی ہے اور ایک وقت تھا کہ اس سے بھی کم قیمت پر شیر بیچے جاتے تھے اور اس قیمت کو محکمہ وائلڈ لائف والے جسٹیفائی کر رہے ہیں۔ کہاں اور کس کو یہ شیر بیچے گئے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔