لاہور ( نیوز ڈیسک آن لائن ) لاہو رکے ایک 20سالہ نوجوان نے 35سالہ خاتون سے شادی رچا لی ۔ جس کے بعد اس نے خاتون کو پہلی نظر دیکھ کر ہی اس کی محبت میں گرفتار ہونے سےلے کر اس سے شادی رچا لینے تک کی کہانی بیان کر ڈالی ۔ یہ جوڑا
اب ایک بچے کے والدین بن چکے ہیں ۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نوجوان نے بتایا کہ وہ پہلی کلاس میں تھا کہ اس کو ٹیچر اچھی لگی تھی۔ اس نے نویں جماعت میں پہنچ کر ہمت کر کے ٹیچر اسما کو پروپوز کیا ۔ جس پر ٹیچر نے اسے کہا تھا کہ وہ اس کے بچوں کی طرح ہے ۔ تاہم لڑکے نے اپنے گھر والوں کو رضا مند کر لیا اور پھر 20سال کی عمر میںا س سے شادی بھی کر لی۔نوجوان نے کچھ حیران کن باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے کا یہ فائدہ بھی ہے کہ وہ آپ کا ماں کی طرح خیال رکھتی ہے اور ہم بھی اس کی عمر کا لحاظ کر کے کچھ نہیں بولتے ۔ خاتون کا بھی کہنا تھا کہ میں ناشتہ لے کر ان کے پیچھے پیچھے گھومتی ہوں ، ان کا بہت خیال رکھتی ہوں۔