in

لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا

لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار حسین کو زندگی سے محرو م کرنے والی اس کی بیوی کو دوست سمیت گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقے میں 30سالہ شہری انتظار حسین کے گم ہونے کا مقدمہ اس کی

بیوی کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن مقصود احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مذکورہ شخص کی بحفاظت بازیابی کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔اسی دوران کوٹ لکھپت کے علاقے سے نامعلوم شخص کی میت برآمد ہوئی جسے زندگی سے محروم کر دیا گیا تھا ۔ پولیس ٹیم نے تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اس بدقسمت کی بیوی روبی کو شامل تفتیش کیا جو پولیس کے سوالات کے حقائق کے مطابق تسلی بخش جوابات نہ دے سکی اور اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر انتظار حسین جوتوں کا کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کے شاگرد ملزم سرفراز عرف بابرکاہمارے گھر آنا جانا تھا۔۔لہذا ہم دونوں نے مل کر منصوبہ بندی کے مطابق ساڑھے10بجے سرفراز بہانے سے میرے شوہر انتظار حسین کو کوٹ لکھپت قبرستان کے قریب ویرانے میں لے گیا اور زندگی سے محروم کردیا اور اسکا بے جان جسم وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا شوہر کے گم ہونے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کروا دیاتھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے سنگین واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب پولیس کا دبنگ پولیس افسر

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے ایسی خبر جسے سن کر پورا بھارت آج آبدیدہ ہو گیا