in

’’لداخ بھارت کا حصہ نہیں۔۔‘‘ عسکری تعمیرات سے باز آجائے ورنہ۔۔۔ چین نے مودی سرکار کو وارننگ دے دی

سیکم (نیوز ڈیسک) متنازعہ علاقہ بھارت کا حصہ نہیں، عسکری تعمیرات سے باز آ جائے ،چین نے وارننگ دے دی۔ چین نے ایک بار پھر بھارت کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ متنازعہ علاقہ اس کا حصہ نہیں اس لیے بھارت وہاں عسکری تعمیرات سے باز رہے، یہ اقدام کشیدگی میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغل میں چھری، منہ میں رام رام، بھارت ہمسایوں کو دھوکہ دینے کی روش سے باز نہ آیا، چین کے ساتھ مذاکرات کے دوران متنازعہ علاقہ میں عسکری تعمیرات چین نے آخری وارننگ جاری کر دی۔ متنازعہ علاقہ میں بھارتی تعمیرات پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دوغلی پالیسی سے باز رہے، بھارت عسکری تعمیرات کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے جبکہ حالیہ مذاکرات میں طے پایا تھا کہ دونوں فریق سرحد پر ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے جو سرد مہری بڑھانے کا باعث ہو۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج پہلی بار متنازعہ علاقہ کی سرحد پر سردیاں گزارنے کی تیاریاں کر رہی ہے جہاں چینی فوج سے زیادہ موسم کی شدت ان کے لیے مہلک ثابت ہوسکتی ہے متنازعہ علاقہ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور متنازعہ علاقہ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وفاقی حکومت کا بڑا کھڑاک۔!! الزامات کی زد میں آنیوالے سرکاری افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ

دوست اسلامی ملک کا پاکستان کو قطر سے200 فیصد سستی گیس دینے اور جےایف تھنڈر طیارے خریدنے پر اتفاق، بڑی خوشخبری سنا دی گئی