in

لڑکی سمیع ابراہیم کے پروگرام میں لائیو آگئی ، کیا انکشافات کرڈالے ؟ خود دیکھیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر سکینڈل، تصاویر میں موجود لڑکی منظر عام پر آگئی ، لڑکی کا وزیرداخلہ کیساتھ سلفیاں بنانے کا اعتراف ، لڑکی نوکری کے سلسلے میں وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک

انٹرویو میں لڑکی(جس کا فرضی نام) زاہدہ نے کہا کہ تین چار دن سے یہ سکینڈل چلا ہوا ہے جب میں نے وہ تصویریں دیکھیں تو میں جھٹکا لگا کہ یہ بے بنیاد سکینڈل
کسی نے کیوں بنایا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد ملک کے بڑے سیاستدان اور مشہور شخصیت ہیں اور کوئی بھی جب ان سے ملاقات کرے گا تو سلفی بنانے کی خواہش ضرور ظاہر کرے گا اور یہ بات سچ ہے کہ میں شیخ رشید صاحب سے کسی کام کے سلسلے میں ملنے گئی اور ان کے ساتھ کچھ سلفیاں بھی بنائیں ۔تاہم جو تصاویر سکینڈل میں دکھائی گئی ہیں وہ سب فوٹوشاپ کی گئی ہیں ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،یہ شیخ رشید صاحب کیساتھ ساتھ میری زندگی بھی برباد کرنے کی کوشش ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سکینڈل کے بعد شیخ صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن میرے کبھی دوستوں اور جاننے والوں نے مجھ سے رابطہ کیا کہ یہ سب کیا ہے جس پر مجھے حیرانگی ہوئی۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ میرا شیخ رشید احمد صاحب کے ساتھ کوئی غلط تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میرا شیخ صاحب کے کوئی افیئر ہے میں نے صرف شیخ صاحب کیساتھ ایک ملاقات کے دوران تصویریں بنوائی تھیں جنہیں غلط انداز

میں فوٹو شاپ کیا گیا ۔لڑکی نے بتایا کہ جب شیخ رشید احمد وزیر ریلوے تھے اس سے پہلے کی یہ تصاویر ہیں وہ وزیرریلوے بنے تب یہ تصاویر شیئر کیوں نہیں کی گئیں اور اب جب وہ وفاقی وزیر داخلہ بنے ہیں تو ان تصویر کو فوٹو شاپ کرکے سوشل میڈیا کیوں شیئر کیا گیا ؟ یہ سمجھے اور سوچنے والی بات ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو شیخ رشید کا وزیرداخلہ بننا ہضم نہیں ہورہا اس وجہ سے وہ انہیں بدنام کرنا چاہتے ہیں ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ لوگ ان جعلی تصاویر کی وجہ سے میری عزت پر کیچڑ اچھا ل رہے ہیں اور میرے اپنے بھی مجھ پر تھو تھو کررہے ہیں ۔میں نے سب کو یقینی دہانیاں کرائیں کہ یہ تصاویر جعلی ہیں مگر پھر بھی لوگ میرا یقین نہیں کررہے ہیںجس سے میری زندگی تباہ ہو گی۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید احمد کیساتھ جو لڑکی کرسی پر بیٹھی ہے وہ میں ہوں لیکن جو بیڈ پر ان کیساتھ لیٹی ہے وہ میں نہیں بلکہ اس لڑکی کے دھڑ پر فوٹو شاپ کرکے میرا سر لگایا گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جاب کے سلسلے میں شیخ رشید احمد سے ملنے گئ تھی ۔اس کے بعد سے اب آج تک کبھی ان سے نہیں ملی ہوں۔میرا جاب کے حوالے سے شیخ رشید سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ ہی میں نے ایسی گھٹیا حرکت کرسکتی ہوں ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 سالہ بیوی 23 سالہ شوہر سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی طلاق کی وجہ سن کے جج ہنس ہنس کے پاگل ہو گیا

پاکستانی تیار ہو جائیں ، پورے ملک میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا