محکمہ موسمیات نے آج بروزہفتہ سے شروع ہونے والے ماہ مئی کے بارے میں نوید سناتے ہوئے مئی 2021کا پہلا ہفتہ انتہائی خوشگوار گزرنے کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں پر مشتمل بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل ہو چکا ہے جو
رواں ہفتے تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش برسانے کا باعث بنے گا جس سے نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی بلکہ موسم خوشگوار ہو جائے گا محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز شہر کا موسم خشک اور گرم رہا جس کے نتیجہ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔جبکہ آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔