کراچی (نیوز ڈیسک) مارکیٹ کُھلتے ہی ڈالر قیمت میں نمایاں کمی ، خریداروں کیلئے زبردست خوشخبری آگئی ۔ آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی واقع ہوگئی ۔ جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 159 روپے 28پیسے سے گر گر 159روپے 15 پیسے
پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردستی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔100index گزشتہ روز 40ہزار 377 پوائنٹس پر بندا ہوا تھا جبکہ آج صبح کاروبار شروع ہونے کے بعد کچھ ہی دیر میں 547پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا ہے جسکے بعد انڈیکس چالیس ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔