مبارک ہو پاکستانیوں۔۔۔!!! نواز شریف نے لوٹی ہوئی دولت حکومت کو واپس کردی، پہلے مرحلے میں کتنی رقم ادا کی گئی؟ قوم کے لیے سرپرائز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار راجہ عامر عباس کا کہنا ہے کہ یہ سب وہ پیسہ ہے جو عوام کی جیب سے نکالا جاتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اپنی ٹیم کو لے کراسی طرح چلتے رہے تو کوئی شک نہیں پاکستان اپنا تمام قرض ادا کر دے گا اور مستحکم ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ نوازشریف نے لوٹی ہوئی دولت تھرڈ پارٹی کے ذریعے واپس کی ہے۔ تاہم کچھ دیر میں چیزیں واپس آجائیں گی۔ سینئر تجزیہ کار راجہ عامر عباس نے ملک ریاض سے 38ارب روپے کی ریکوری کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور مشیر اکبر شہزاد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے لوٹی ہوئی دولت تھرڈ پارٹی کے ذریعے واپس کردی ہے۔ ریکوری ان جائیداد پر کی گئی جس پر عدالت نے شریف فیملی کو بری کردیاتھا ۔2016 میں پتہ چلا کہ شریف فیملی نے جائیداد ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کو فروخت کردی۔ نوازشریف ،شہبازشریف اور زرداری کے ملک ریاض کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ کراچی بحریہ میں عدالت کے ذریعے ملک ریاض کے ساتھ500ارب کے قریب سیٹلمنٹ ہوچکی ہے۔ پاکستان اور نیب قوانین میں فوکس ریکوری پر رکھا جاتا ہے ۔کیونکہ سیاست دانوں کو جیلوں میں ڈال کر ان پر خرچ ہی کرنا پڑتا ہے۔ڈیوڈروس بھی شہبازشریف کی کئی پراپرٹی ظاہر کر چکے ہیں۔ تاہم شہبازشریف نے چیلنج نہیں کیا۔ دیکھا جائے تو راجہ عامر عباس کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ نوازشریف نے لوٹی ہوئی دولت تھرڈ پارٹی کے زریعے سے واپس کردی ہے۔ واضح رہے ان کا کہنا ہے کہ ایسی چیزیں زیادہ دیر تک نہیں چھپتی ، تفصیلات بہت جلد سامنے آجائیں گی۔ اگر ان کے پاس ثبوت اور دستاویزات ہوتے تو یہ لوگ پاکستان میں آکر اپنا کیس لڑتے۔