in

مجھے حق مہر میں پیسے نہیں بلکہ ۔۔۔ ۔۔ لا کردو۔۔۔۔۔۔پشاور میں دلہن نے ایسی چیز مانگ لی کہ ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی نائلہ شمال صافی نامی دلہن نے حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا۔ نائلہ شمال صافی کا نکاح سجاد ژوندون سے ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر سے حق مہر میں سونا چاندی کے بجائے

ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کیا۔ آج کل کے دور میں اگرچہ یہ بات عجیب لگتی ہے تاہم نائلہ شمال صافی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیوارات اور رقم کا مطالبہ کرے لیکن میں نے کتابوں کا معالعہ اس لیے کیا کہ ہمیں کتابوں کی قدر کرنی چاہئیے۔ نائلہ شمال صافی نے حق مہر میں کتابیں مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سبب ہم کتابیں نہیں خرید سکتے اور ایسا کرنے کی ایک وجہ غلط رسومات کا خاتمہ ہے۔دلہن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روز بروز عذاب بنتی جا رہی ہے۔سونا اور پیسہ ہر عورت مانگتی ہے لیکن ایک لکھاری ہونے کے ناطے میں نے اس لیے کتابیں مانگی ہیں اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کریں گے تو دوسروں کو کیسے ترغیب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حق مہر میں کتابیں مانگنے کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ ہم دوسروں کو نصیحت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ گاؤں جہاں عورت کو بچہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں

جہاں سے بال اتر گئے ہوں وہاں لہسن ہمارے بتائے طریقے سے لگائیں ، بالوں کے گچھوں کے گچھے اُگ آئیں گے