in

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

بہت بڑا طوفان آنے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گرج چمک کے طوفان ڈی جی خان، راجنپور اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں پر بن چکے ہیں اور تیزی سے جنوب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اب سے اگلے 2 گھنٹوں کے دوران بارکھان اور ڈی جی خان اور راجنپور کے پہاڑوں پر گرج چمک کیساتھ موٹے حجم کی ژالہ باری اورتیز بارش کا امکان ہے ۔جبکہ راجنپور کے میدانی علاقوں اور رحیم یار خان میں مٹّی کے طاقتور طوفان کیساتھ کہیں کہیں معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔آندھی کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے۔ لہٰذا علاقہ مکین طوفان کے دوران گھروں میں محفوظ رہیں۔ اس ہی طرح گرج چمک کے طوفان کیرتھر کے پہاڑوں پر بن کر جنوب کی سمت میں بڑھ رہے ہیں، جس سے لسبیلہ اور اوران کے علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ معتدل سے تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم حکم جاری،یہ تو پھر ہونا ہی تھا ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

اناللہ واناالیہ راجعون سابق وزیراعظم پاکستان انتقال کرگئے