مردان(نیوز ڈیسک)صوبہ کے پی کے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں درس گاہ میں محفل موسیقی کے محفلیں سجنے لگی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے پی میں سرکاری اسکول میں دن کو پڑھائی اور رات کو خواجہ سراؤں کے رقص ہونے لگے ہیں ، واقعہ مردان کے علاقے ش
ہ ی دآباد تمبولک کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پیش آیا، جہاں رات گئے محفل موسیقی سجائی گئی، جس میں خواجہ سراء ناچتے رہے اور لوگ پیسے لُٹاتے رہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم کو ہوش آیا اور پولیس کی مدعیت میں فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے دائر مقدمے میں اسکول چوکیدار کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا ہے اور اس کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی گئیں ہیں۔مردان میں پیش آیا یہ واقعہ انوکھا نہیں ہے، ملک کے دور افتادہ علاقوں میں شادی ہالز کے بجائے سرکاری اسکولوں کو ہی پنڈال بنادیا جاتا ہے جہاں شادی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہے ، درس گاہوں میں شادی کی تقریبات روکنے سے متعلق کسی بھی صوبائی اسمبلی نے نہ تو کوئی بل پاس کیا ہے اور نہ ہی اس طرح کے واقعات کو روکنے کا حکم دیا ہے۔