in

مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ۔۔۔فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مرغی

کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 26 روپے فی کلو کمی کی

گئی تھی اور برائلر مرغی کا گوشت 216 روپے سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔ اب ایک بار پھر مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت

میں مزید 7 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 190 روپے سے کم کرکے 183 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ برائلر مرغی کا

ہول سیل ریٹ 118 روپے جبکہ پرچون ریٹ 126 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت 162 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 740 روپے رکھا گیا ہے۔شہریوں نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے اور پہلے کی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر نہ پہنچنے پائے ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز ، صدر نے وزیراعظم کو برطرف کر دیا

پاکستان کی خوبصورت ترین خاتون سیاستدان کے گھر میں کیا کام ہوتا پکڑا گیا؟ پورا ملک ہکا بکا رہ گیا