لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پی ڈیم ایم کی تحریک اس وقت اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں انہیں فیصلے لینے ہیں، اپوززیشن رہنماؤں کا یہی خیال ہے کہ مریم نواز کا مقصد جمہوریت کو پروان چڑھانا نہیں بلکہ وہ صرف اس پر کام کر رہی ہیں کہ فوج کو کس طرح
اکسایا جائے اور ملک میں مارشل لاء لگے۔ اپنے وی لاگ میں صابر شاکر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مریم نواز کے ساتھ کسی صورت بھی نہیں چل سکتے ، اور یہ پیغام انہوں نے نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے پہنچا بھی دیا ہے اور واپسی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے ، آصف زرداری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف خود پاکستان آئیں اور حکومت کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کا حصہ بنیں ۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم صرف آپ کے ساتھ چل سکتے ہیں، ہم پاکستان میں سیاست کرنا چاہتے ہیں اور سیاست میں کبھی بھی ریڈ لائن کو کراس نہیں کیا جاتا ، مریم نواز مسلسل اس لائن کو کراس کرتی جا رہی ہیں ۔ صابر شاکر نے مزید کہا کہ مریم نواز نہ صرف اپوزیشن اتحاد کی قیادت کی جانب سے جو فیصلے کیے جاتے ہیں انکا احترام نہیں کرتی بلکہ وہ صرف سولو فلائیٹ کے حق میں ہے جو کہ اپوزیشن کے حق میں نہیں ،