مشہور بھارتی اداکار چل بسے ، پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلموں ویرودھ اور دھواں جیسی فلموں میں کرداروں کے لیے مشہور اداکار امیتابھ
دیال 51 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاگار، لائف آن دی ایج ود اوم پوری، راج ببر کی دھواں، امیتابھ بچن کی ویرودھ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور اداکار و فلمساز امیتابھ
دیال 51 سال کی عمر موت کے منہ میں چلے گئے۔ دیال کو 17 جنوری کو صبح 5 بجے ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
آنجہانی اداکار کی اہلیہ مرنالینی پاٹل نے کہا میرے شوہر کا انتقال ہو گیا، وہ 17 جنوری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد کچھ دنوں سے ہسپتال میں تھے، پھر ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن بعد میں ان کا ٹیسٹ بھی منفی آگیا تھا۔ اپنی آخری پوسٹ میں امیتابھ دیال نے فیس بک پر لکھا تھا کہ 17 تاریخ کو صبح 5 بجے ناناوتی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا، کوویڈ پازیٹیو پایا گیا، آج میرا آئی سی یو میں زندہ رہنے کا 8 واں دن ہے، میں واقعی میں ہندوستان کے اپنے تمام پیارے فیس بک دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا بھر میں میرے بچپن کے دوست، ہندوستانی فلمی برادری سے تعلق رکھنے والے میرے دوست، اداکار، فلم ساز، میرے سینئرز اور میرے پیارے جونیئر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ میری زندگی کا آخری لیکن سب سے اہم حصہ میرے قیمتی میرے پورے خاندان کے افراد میرے ساتھ کھڑے تھے، میں نے محسوس کیا ہے کہ کتنے دوست، خیر خواہ اور خاندان کے لوگ میرا خیال رکھتے ہیں اور مجھ سے پیار کرتے ہیں۔