in

مشہور ترین شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور سابق سی سی پی او لاہور

شیخ عمر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔شیخ عمر ان دنوں ممبر وفاقی محتسب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ شیخ

محمد عمر کو دل کی تکلیف ہونے پر طبی امداد کے لیے نیشنل اسپتال ڈیفینس لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔شیخ محمد عمر کی نمازِ جنازہ ان کے بیرون ملک مقیم بچوں کے وطن آنے

پر ادا کی جائے گی۔ شیخ محمد عمر کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے تھا۔ڈی آئی جی عمر شیخ کے والد سیالکوٹ کے نواحی علاقے ڈسکہ سے ہجرت کرکے خان پور گئے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے

ایم بی اے کیا بعدازاں 1989میں مقابلے کا امتحان پاس کیا۔انہوں نے 20 ویں کامن گروہ سے اپنے پولیس کرئیر کا آغاز کیا۔عمر شیخ پولیس کرئیر میں 1997 سے 2008 تک سندھ اور پنجاب کے دس اضلاع میں پولیس کے سربراہ رہ چکے ہیں۔عمر شیخ واشنگٹن اور پھر گوانتانا موبے میں بھی تعینات رہے۔حکومتِ پاکستان نے شیخ محمد عمر کو بہترین کارکردگی پر امریکا پوسٹ کیا جہاں انہوں نے چار سال تک بطور آئی بی چیف کام کیا۔ شیخ محمد عمر پولیس اور نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشتگردی بھی تعینات رہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مشہور ترین شخصیت نے 92 سال کی عمر میں شادی کر لی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی