in

معروف اداکار انتقال کر گئے

معروف اداکار انتقال کر گئے

ممبئی(نیوز ڈیسک) بی آر چوپڑا کی مشہور ٹی وی سیریز مہا بھارت میں بھیم کے نام سے شہرت پانے والے اداکار پروین کمار سوبتی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروین کمار ایک رشتہ دار کی جانب سے بتایا گیا کہ اداکار کوسینے میں انفیکشن کا دائمی مسئلہ تھا، رات کو جب وہ بے چینی محسوس کرنے لگے تو ہم نے گھر پر ڈاکٹر کو بلایا مگر وہ رات 10 سے 10.30 بجے کے درمیان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹی، دو چھوٹے بھائی اور ایک بہن ہے۔

واضح رہے کہ ڈسکس اور ہیمر تھرو کے طور پر شروعات کرنے کے بعد پروین نے اولمپکس، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز جیسے پلیٹ فارمز پر بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کی۔

ایتھلیٹ نے 1966 اور 1970 کے ایشین گیمز میں ڈسکس تھرو میں سونے کے تمغے جیتے اور 1966 کے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق کھیلوں میں کامیابیوں کی بدولت ارجن ایوارڈ جیتا جبکہ وہ بارڈر سکیورٹی فورس میں ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اب لوگ دھوپ کو ترسیں گے، بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا اور کتنے دن جاری رہے گا؟

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بجلیاں گرا دیں