معروف بھارتی اداکارہ کا انتقال! شوبز حلقے سوگ میں
ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں،اداکارہ کو
دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی لیجنڈری اداکارہ
للیتہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں،ان کی عمر 74 برس تھی۔اداکارہ للیتہ ایک لمبے عرصے سے بیمار اور ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔اداکارہ نے 50سالہ کریئر میں 500سے
زائد فلموں میں کام کیا تھا انہیں بہترین کام کی وجہ سے دو نیشنل ایوارڈز بھی دیے گئے جبکہ سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر بھی اداکارہ کو کیرلہ ریاست کی طرف سے بھی چار ایوارڈز سے نوازا گیا تھا ۔1978ء میں انھیں پہلا ریاستی ایوارڈ ان کی فلم ’نیلاپونم‘ میں بہترین اداکاری پر ملا تھا۔