معروف بھارتی اداکار چل بسے! فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ار ن ورما 62 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق با لی ووڈ سٹار سلمان خان
کیساتھ فلم کک کا حصہ بننے والے معروف اداکار ارون ورما 62 سال کی عمر میں بھارتی ریاست بھوپال میں انتقال کر گئے ہیں، جہاں وہ اسپتال میں گردوں کے مرض کے باعث زیر علاج
تھے۔اداکار ارون ورما کے بھتیجے نے ان کی موت سے متعلق خبر کی تصدیق بھی کر دی۔ارون ورما نے بطور اداکار 80 سے زائد ہندی فلموں میں کام کیا جن میں فلم ’ڈکیت‘، ’ کھل نائک‘، ’نائک‘، ’مجھ سے شادی کروگی ‘ اور ’کک ‘ شامل ہیں۔