in

معروف بھارتی کھلاڑی میچ کے دوران انتقال کر گیا

معروف کرکٹر میچ کے دوران انتقال کر گیا

بھارت میں کھیلے جانے والے ایک کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے سواروپ نگر اسکول میں پیش آیا ہے، جہاں کرکٹ میچ کے

دوران بیٹنگ کرتے 30 سالہ نوجوان حبیب منڈل کو سینے پر گیند لگی جس کے بعد وہ اچانک زمین پر گر پڑا۔ حبیب کی طبیعت بگڑنے پر

اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات

جاری ہیں جبکہ نوجوان کے گھر والوں کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا تعلق کولکتہ سے تھا جو یہاں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے آیا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حبیب منڈل جمعہ کی دوپہر جب بلے بازی کے لیے آئے تو وہ بالکل صحت مند نظر آ رہے تھے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلبلِ پاکستان انتقال کرگئیں،پاکستان کی مشہور گلوکارہ انتقال کر گئی،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

میرے ساتھ کیا کچھ ہوا؟ متاثرہ لڑکی کا پہلا تفصیلی بیان، تہلکہ خیز انکشافات