معروف ماڈل جان کی بازی کی ہار گئیں
اسونسیون(ویب ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے معروف فٹ بالر آئیوان ٹورس
کی اہلیہ گو۔لی لگنے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔ دی سن کے مطابق 29سالہ کرسٹینا ویٹا ارینڈا نامی لڑکی خود بھی پیراگوئے کی معروف ماڈل
تھی۔ گزشتہ روز پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون کے جوز اسونسیون فلورس ایمپی تھیٹر کے وی آئی
پی ایریا میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھا کہ کرسٹینا غلطی سے درمیان میں آ کر فا۔ئرنگ کی زد میں آ گئی۔رپورٹ کے مطابق
کرسٹینا کے سر میں گو۔لی لگی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ فا۔ئرنگ کے اس تبادلے میں کرسٹینا کے علاوہ 4دیگر لوگوں کی بھی موت ہوئی ہے جن کی عمریں 23سے 40سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ کرسٹینا تین بچوں کی ماں تھی۔ کرسٹینا کے شوہر آئیوان نے سیرو پورٹینو کے ساتھ کھیلتے ہوئے کیریئر کا آغاز کیا تھااور پھر دسمبر 2014ءمیں سیروپورٹینو کے مخالف کلب اولمپیا کے ساتھ معاہدہ کر لیا تھا۔