in

معیشت مستحکم!کرونا کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب ڈالر اضافہ، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے مالی سال 19-2020 پر سالانہ معاشی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ پہلے 9 ماہ کےدوران استحکام رہا، فوری کوششوں کے بعد معیشت کورونا آمد کے موقع پر مستحکم ہوچکی ہے، فروری 2020 تک معاشی پالیسیوں کے توازن ادائیگی خساروں میں

نمایاں کمی ہوئی، پاکستان میں مہنگائی کی بنیادی وجہ زرعی شعبہ اور موسمی عوامل ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں واضح کامیاب ہوئے، اشیا سازی، ٹرانسپورٹ اور خرید و فروخت سے متعلق سرگرمیاں متاثر ہوئیں جبکہ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلنے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی بحالی اور ترقی کے مرحلے میں تعطل ضرور آیا ہے، اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا،جو کورونا کے باوجود مالی سال کے دوران تقریباً 7 ارب ڈالر بڑھ گئے ہیں۔جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جی ڈی پی تخمینے کے مطابق مالی سال 2020 میں 0.4 فیصد کمی ہوئی ، وبا میں کاروباری اداروں، گھرانوں کو پالیسی تعاون فراہم کیا گیا تاہم نجی شعبے کے لیے نقل وحرکت کی پابندیوں اور رسد میں تعطل آیا ہے، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ری فنانس سہولت دی گئی، اسپتالوں کے لیے رعایتی ری فنانس سہولت دی گئی۔مرکزی بینک نے بتایا کہ پہلی باراسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے کئی ہنگامی اجلاس کیے، تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہا، سماجی بھلائی کے جاری پروگرامز کے حجم، رسائی میں اضافہ کیا، اب تک 14.8 ملین سے زائد گھرانوں کو نقد رقوم دی گئیں، 3 ماہ کےعرصے میں پالیسی ریٹ 625 بیسز پوائنٹس تک کم کیا گیا۔مرکزی بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں سال 2021 کے اختتام کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2021 میں معاشی ترقی 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد رہنے کی توقع ہے اور مالی سال 2021 اختتام پر مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہے گی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کی پالیسیاں کامیاب! پاکستانی معیشت کا پہیہ چل نکلا، بنگلہ دیش اور بھارت کو ملنے والے آرڈرز بھی پاکستان کو ملنے لگے، پوری دُنیا کپتان کو مان گئی

بچوں کو پھر سے طویل چھٹیاں دینے کی تیاریاں! وفاقی وزارت تعلیم کا بڑا فیصلہ، تمام صوبوں کو مراسلہ بھجوا دیا